کاشتکاروں کو کیمیائی کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جا رہا ہے حسنین خالد سنپال

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

کھاد کمپنیوں اور کھاد ڈیلروں کا تعاون قابل ستائش ہے کسانوںکی مشکلات کو کم کرنا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
اوکاڑہ(یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو کیمیائی کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جا رہا ہے جس کے لئے کھاد کمپنیوں اور کھاد ڈیلروں کا تعاون قابل ستائش ہے ہمیں اپنے کسانوںکی مشکلات کو کم کرنا ہے اور ان کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہے کھاد کمپنیاں ڈیلروں کی بکنگ کے مطابق انہیں یوریا ،ڈی اے پی اور دیگر کھادیں فراہم کریں انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت کا تعاثر پیدا کر کے منافع کمانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ،محکمہ زراعت کے افسران سمیت کھاد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہاکہ کھاد ڈیلرز کی جانب سے کی جانے والی بکنگ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے اور کھاد ڈیلروں کو یوریا کھاد کی فراہمی ڈی اے پی سے مشروط نہ کی جائے جن کھاد ڈیلرز نے پہلے سے بکنگ کر رکھی ہے ان کو فوری طور پر کھاد کی سپلائی دی جائے تاکہ کاشتکاروں کو ضرورت کے مطابق کھاد دستیاب ہو سکے ۔اس موقع پر کھاد کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog