ٹرانسپورٹروں نے از خود کرائے بڑھادیئے ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نوٹس لیں

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments


فاروق آباد(یو این پی) ٹرانسپورٹروں نے از خود کرائے بڑھادیئے، اپنی من مرضی کا کرایہ وصول کرنے لگے،شہریوں کا ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ، فاروق آباد سے شیخوپورہ 14کلو میٹر کا کرایہ 40سے 50روپے،لاہور کا کرایہ 120روپے زبردستی،دھونس سے وصول کرنے لگے مسافروں سے لڑائی جھگڑا،بدتمیری معمول بن گیا ایسے مسافر جو اضافی کرایہ دینے سے انکاری ہیں انہیں مسافر وین سے اتار دیا جاتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ فاروق آباد سے لاہور شیخوپورہ اور خانگاہ ڈوگراں جانیوالی بیشتر ویگنیں رکشہ جات ایل پی جی پر ہیں اس لئے ان کا اضافی کرایہ وصول کر نا سراسر غلط اور خلاف قانون ہے، ناجائز منافع خوری ور اضافی کرایہ لیکر عوام پر مزید اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے فاروق آبادکی سماجی ادبی مذہبی اور سیاسی تنظیموں نے ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے ٹرانسپورٹر حضرات کی موجودہ صورت حال ہر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes