زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔ افضال احمد مہیس

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

تلونڈی بھنڈراں(یو این پی)حکومت نے ملک کو چلانے کے لئے سالانہ بجٹ نہیں دیا بلکہ مسائل کا شکار اور مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کو مہنگائی کے آنے والے نئے طوفان کی خبر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنماءتحریک لبیک پاکستان پی پی 49حاجی افضال احمد مہیس نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔ وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے جو غریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام اشیاءضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے وفاقی بجٹ پر عملدر آمد سے عام آدمی مزید مشکلات کا شکار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نہیں اپنی چوریاں بچانے کی خاطر اقتدار میں آئے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کی غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کے جتنے حکم دے رہے ہیں موجودہ حکمران ان پر عملدر آمد کرکے وفاداری نبھا رہے ہیں۔ مگر پاکستان کے عوام کا شدید استحصال ہورہا ہے جس کی موجودہ حکمرانوں اور انکے بیرونی آقاو¿ں کو کوئی پرواہ نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes