راجر فیڈرر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments
news-1374370492-8438
جنیوا (یو این پی) سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر رواں برس شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ فیڈرر کے گھر رواں ہفتے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کی غرض سے فیڈرر نے میڈرڈ اوپن اور روم ماسٹرز ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ فیڈرر فرنچ اوپن نہیں کھیلیں گے تاہم ان کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے فیڈرر کی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ فیڈرر مسلسل سولہویں بار فرنچ اوپن میں شرکت کریں گے اور انہیں اب تک صرف ایک بار فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے 2009ء میں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes