بلاول بھٹو زرداری کی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments


تہران(یواین پی) ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ایرانی صدر سے ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی گہری خواہش کا اعادہ کیا، جن کی جڑیں مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور ورثے کی مشترکات میں پنہاں ہیں۔انہوں نے اقتصادی اور توانائی کے تعاون کو آگے بڑھانے، علاقائی روابط، بارٹر ٹریڈ اور بارڈر سسٹیننس مارکیٹ پلیس کو فعال کرنے اور زائرین کی زیارت کے لیے ایران آنے والے افراد کی سہولت کے لیے باقاعدہ حکمت عملی اور مشترکہ انتظامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیر خارجہ نے ایرانی جیلوں میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کی رہائی، منتقلی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy