امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

نیو یارک(یواین پی) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات امریکی صدرجو بائیڈن کا پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار- تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy