جرنلسٹ فائونڈیشن کی کانفرنس، صحافیوں کوہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اینکرزعمران ریاض خان،سمیع ابراہیم،میجرراجہ فضل، چوہدری عامر ولایت ودیگرکی شرکت
اسلام آباد (یواین پی)اسلام آبادجرنلسٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش مسائل اور اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کیخلاف اقدامات، آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی مذمت کی گئی اور اوچھے ہتھکنڈوں کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کانفرنس میں معروف ٹی وی اینکرز عمران ریاض خان، سمیع ابراہیم، جرنلسٹ فائونڈیشن کے چیئرمین ذوالفقار ملک (اخبار اعظم)، جنرل سیکرٹری رفاقت حسین(جہان پاکستان)، سینئرنائب صدر ارشد بلوچ (دنیا)، فنانس سیکرٹری عامر محبوب (طاس)، جوائنٹ سیکرٹریز ضمیرحیدر (نوائے وقت) خیام عباسی (کشمیرٹائمز)، ممبران گورننگ باڈی کوثر قریشی (نیوز واچ)، صبا قمر، تجزیہ کار میجر (ر ) راجہ فضل حیات، چوہدری عامر ولایت، محمد الطاف، ملک نعیم نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عمران ریاض، سمیع ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، سچ لکھنے اور بولنے سے روکنے کیلئے آئے روز نت نئے طریقوں سے ہراساں کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، آج اگر ہم نے متحد ہو کر آواز بلند نہ کی تو آہستہ آہستہ سب کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بے روزگار صحافی اپنے آپ کو برسر روزگار بنانے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کی ٹریننگ لے کر اپنے جدید میڈیا کا حصہ بنیں تاکہ ان کے حالات بہتر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبار بینی کی اہمیت کو صرف تحقیقاتی خبریں شائع کرکے ہی بحال رکھا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں متعدد میڈیا گروپس کی طرف سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سینئر اینکرز نے جرنلسٹ فائونڈیشن کی صحافیوں کیلئے خدمات کو سراہا اورصحافیوں کے مسائل کے حل اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جرنلسٹ فائونڈیشن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes