بلوچستان میں آئندہ مالی سال 2022.23کا بجٹ اجلاس 20جون کو طلب کرلیا گیا

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان میں آئندہ مالی سال 2022.23کا بجٹ اجلاس 20جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022.23 کا بلوچستان بجٹ 90ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ ہوگا۔ذرائع کے مطابق 600 ارب سے زائد حجم کے بجٹ میں 90 ارب سے زائد خسارے کا امکان ہے جبکہ 7 ہزار نئی آسامیاں کا اعلان بھی متوقع ہے۔صوبے میں تعلیم صحت امن و امان اور اب نوشی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے گا جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 240 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔اسکے علاوہ امن و امان اب نوشی کیلئے 50ارب لوکل گورنمنٹ کیلئے تیس ارب سے زائد کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی جانب کئے گئے اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔بلوچستان کو رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاق سے47 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ملیں گے۔رواں مالی سال کے لیے وفاق سے قابل تقسیم محاصل میں سے آمدنی کا ہدف 354ارب94کروڑ روپے ہے جبکہ قابل تقسیم محاصل میں انکم ٹیکس کی مد میں 130ارب54کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، جنرل سیلزٹیکس کی مد میں 150ارب 38کروڑ روپے جبکہ فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مد میں 20ارب87کروڑ ملیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes