حکومت عام صارف کی پریشانی سے آگاہ ہے ملک ریاست علی

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ انتظامی افسران اور تاجروں کی مشترکہ کاوشو ں کا مطمع نظر عام صارف کی آسانی اور سہولت ہونا چاہیے موجودہ حالات میں لوگوں کے ریلیف کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہے جس کے لئے افسران،تاجر تنظیموں اور خصوصاََپھلوں و سبزیوں اور کریانہ کے کاروبار سے وابستہ تاجر ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور طے شدہ قیمتوں پر اشیاء کی فروخت کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں سے قطع تعلق کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میں ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی سمیت پرائس مجسٹریٹس او ر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت عام صارف کی پریشانی سے آگاہ ہے محروم معیشت لوگوں کو جہاں 2ہزار روپے سبسڈی دی جا رہی ہے وہیں پر یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میکانزم اور موثر مانیٹرنگ کے ذریعے بھی مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی نے کہا کہ پھلوں و سبزیوں کے جو نرخ پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر طے کرتی ہے پرائس مجسٹریٹس مارکیٹ میں ان پر سو فیصد عمل در آمد کے لئے اقدامات جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تاجر،افسران اپنی ذمہ دارویوں کو محسوس کرتے ہوئے اقدامات کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy