باپ کی شفقت

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

از قلم بینش احمد اٹک
باپ واحد ایسی ہستی ہے جو چاہتا ہے کہ اُسکی اولاد اُس سے ذیادہ کامیاب ہو- یقین مانیں آپکے بابا کے علاوہ کوئی ایسا انسان نہیں جو آپکی کامیابی پہ سچے دل سے خوش ہو-
ایک مشہور شعر پیشِ نظر ہے کہ
باپ دِلاں دے تاج محمد
تے ماواں ٹھنڈیاں چھاواں
قُرآن کریم میں ارشاد ہے؛
ماں کے پیروں تلے جنت ہے اور باپ جنت کا دروازہ ہے۔جس طرح باپ اپنی اولاد کے لئے دن رات گرمی ہو بارش ہو اپنی اولاد کے لئے کام کرتا ہے جتنا مرضی تھک جائے مگر اولاد کے سامنے کبھی بھی اپنی تھکن محسوس نہیں ہونے دیتا۔زندگی کی آخری سانس تک ہمیشہ باپ اپنی اولاد کے لئے محنت کرتا کبھی بھی باپ یہ نہیں سوچتا کہ اس کی اولاد مرنے کے بعد اس کے لئے کیا کرے گی
۔آپ بیشک دُنیا کے سارے رشتے نبھا کر دیکھ لیں آپکو اپنے بابا کے علاوہ کوئی بھی وفادار نہیں ملے گا صرف ایک باپ کا پیار ہی ایسا ہےجو ہمیں بغیر کسی قُربانی اور کوشش کے ملتا ہے ورنہ باقی سب رشتوں کیلئے تو ہمیں کُچھ نہ کُچھ چُکانا پڑتا ہے- باپ ایک ایسی شخصیت ہے جِسکے پسینے کے ایک قطرے کا حق بھی ہم ادا نہیں کر سکتے-
اللٓه پاک ہم سب کے والدین کو سلامت رکھے آمین-

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题