آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Published on May 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 836)      No Comments

111
اسلام آباد ۔۔۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق غیرمتوازن موسم کی حالیہ صورتحال مزید چند دن جاری رہے گی جبکہ رواں ماہ کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی اور بارشوں کی بھی توقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر‘ گلگت بلتستان ‘ خیبرپختونخوا‘ اسلام آباد ‘ پنجاب‘ بلوچستان‘ سکھر ‘ لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژنوں میں کہیں کہیں گرد آلود جھکڑ چلنے ‘ تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 21‘ جوہر آباد مین 12 ‘ مری میں 10‘ راولاکوٹ 9‘ اسلام آباد 8 ‘ رحیم یارخان7 ‘ بالاکوٹ 4 اور اوکاڑہ کاکول میں دو ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes