حکومت اس سال 64ارب روپے کی تاریخی سبسڈی دے گی،محمد عاطف خان

Published on June 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

پشاور(یواین پی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدراور خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک،سائنس وٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ شہبازشریف آٹے پر سبسڈی کی شوبازیاں چھوڑ دیں،کپڑے بھی فروخت نہ کریں خیبرپختون خوا کے لئے آٹے اورگندم کی نقل وحرکت پر غیر اعلانیہ پاپندی اٹھالیں ،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے صوبائی حکومت کافی ہے،مہنگائی کا احساس ہے ،حکومت اس سال 64ارب روپے کی تاریخی سبسڈی دے گی،یکم جولائی سے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 10لاکھ خاندانوں کو 21سو روپے نقد ملنا شروع ہوجائیں گے،تمام مسائل کا حل فوری فری اینڈ فیئرانتخابات ہیں،عمران خان کی کال پر آج پھر لوگ نکلیں گے اورامپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنا بھرپوراحتجاج کریں گے ،وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے، پارٹی کے صوبائی ترجمان ظاہرشاہ طورو ایم پی اے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes