معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے رانا نثار راٹھ

Published on June 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں
لاہور(یو این پی)پی ٹی آئی رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ ڈالر 210پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چینی ایمبیسڈر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ جس دن ان کے کیس ختم ہوگئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے، ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں، یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں اور عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes