بوریوالہ ،سات روز قبل لاپتہ ہونے والی 12 سالہ بچی کی نعش قریبی گاوں کے کھال سے برآمد

Published on June 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کا شبہ،تاجر تنظیموں کا واقعہ کے خلاف شدید رد عمل،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
بورے والا(یواین پی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے شہر میں انسانی درندگی کا افسوسناک واقعہ،سات روز قبل لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم بچی کی نعش قریبی گاوں کے کھال سے برآمد ہوگئی،بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کا شبہ،تاجر تنظیموں کا واقعہ کے خلاف شدید رد عمل،ملزمان کی چار روز میں گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بورے والا کی نواحی آبادی محلہ اقبال نگر سے محنت کش نذیر احمدکی 12 سالہ کمسن بیٹی مافیہ شہزادی سات روز قبل گھر سے دوکان پر سودا لینے گئی لیکن واپس نہ آئی بچی کے ورثاءنے اسکی تلاش شروع کردی اور پولیس تھانہ ماڈل ٹاون کو بھی اطلاع کردی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن سات روز گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی بچی کے ورثاءنے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور شک کی بنیاد پر جن ملزمان کی نشاندہی کی گئی انکو بھی پولیس نے گرفتار نہ کیا آج بچی کی نعش قریبی گاوں 515/ ای بی کے قریب پانی کے کھال سے ملنے پر ریسکیو 1122 نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے غم سے نڈھال ورثاءکا کہنا ہے کہ سات روز تک پولیس نے ہمیں ملزمان کا کوئی سراغ نہ دیا ہماری معصوم بچی کے قاتل اسی محلہ میں ہیں اگر انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو بچی کی تو ہم پورا خاندان خود سوزی کرلیں گے انہوں نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے اس دلخراش واقعہ پرمرکزی انجمن تاجران کے صدر چاچا محمد اسلم،چیئرمین حاجی محمد عاشق،جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،نائب صدر عثمان جمیل بھٹی،کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر راو نور محمد،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید،صدر بار چوہدری محمد صدیق،جنرل سیکرٹری محمد مشاہد،مرکزی علماءکونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ ابوسفیان حنفی،صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود احمد شیخ اور دیگر نمائندہ تنظیموں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے چار روز کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا رستہ اختیار کیا جائے گا بچی کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی جاچکی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا پولیس ملزمان کے قریب تر پہنچ چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes