پاکستان کو ٹونٹی تونٹی2009 کرکٹ کی عالمی ٹرافی جیتے 13 برس ہوگئے

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)21 جون2009- پاکستان نے ٹونٹی تونٹی کرکٹ کے دوسرے عالمی مقابلے میں سری لنکا کو شکست دیکر عالمی ٹرافی جیتی۔
21 جون 2009. عامر نے پہلا اوور میڈن کروایا اور ایک وکٹ بھی حاصل کی.سری لنکا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اُنیسویں اوورز میں مطلُوبہ ہدف یعنی ایک سو انتالیس رنز حاصل کیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹارگٹ کے حصول میں انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر فتح کی منزل تک پاکستانی کھلاڑی پہنچے۔ شاہد آفریدی کے شاندار ناٹ آؤٹ چون رنز نمایاں تھے۔ کامران اکمل کے سینتیس، شعیب ملک کے چوبیس اور شاذیب حسن کے اُنیس رنز بھی فتح میں اہم تھے۔لارڈز کے میدان پر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو قدرے مہنگا رہاتھا۔ تیرہویں اوورز تک صرف ستر رنز بن سکے اور چھ سری لنکن کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ آخری چھ اوورز میں سری لنکا نے اڑسٹھ رنز بنائے جس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔ پاکستانی باولر عبدالرزاق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آج سے 13 سال قبل 21 جون 2009 کو پاکستان ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان میں سری لنکا کی ٹیم کو عالمی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس طرح پاکستان دنیائے کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی بار عالمی چیمپئن بنا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 کے بعد پہلی مرتبہ آئی سی سی کا کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کیا تھا جو پاکستان ٹیم نے تجربہ کار بلے باز یونس خان کی قیادت میں حاصل کیا تھا جبکہ اس فائنل میچ میں دھوے دار بلے بازی کرنے والے شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes