شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی چھٹی برسی”آج“ منائی جائیگی

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

لاہور(یواین پی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کی چھٹی برسی آج22جون کو منائی جائے گی۔مرحوم کی برسی پر منعقدہ مختلف تقریبات میں انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامات نشر اور پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین شائع کیے جائیں گے۔امجد صابری 23دسمبر1976کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ان کا تعلق قوالی کے منفرد گھرانے سے تھا۔ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری نے قوالی کی دنیا میں منفرد شناخت قائم کی۔انہوں نے اپنے والد اور چچا کی مشہور قوالیاں بھر دو جھولی میری،کوئی اپنا نہیں غم کے مارے ہیں ہم، آئے ہیں تیرے در پہ،ملتا ہے کیا نماز میں سجدے میں جا کے دیکھ،یا محمد نور مجسم،یا صاحب الجمال و یا سید البشر،طیبہ کے جانے والے،آفتاب رسالت مدینے میں ہے،صابر پیا ذرا کھولو کوڑِیااور اے خدا اِلتجا ہے یہ میری کو نہایت دلکش اور منفرد انداز سے گایا۔امجد صابری نے اپنے آخری ٹی وی پروگرام میں شیڈول سے ہٹ کر اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا،جب وقتِ نزع آئے دِیدار عطا کرناسنا کر سب کو رلا دیا اور خود بھی روئے۔انہوں نے صوفیانہ کلام کو منفرد انداز سے گا کر ملک کا نام روشن کیا۔کئی غیر مسلم ان سے صوفیانہ کلام سن کر مشرف بہ اسلام بھی ہوئے۔امجد صابری 22 جون 2016 کو ایک ٹی وی پروگرام کیلئے جا رہے تھے کہ مسلح افراد کے قاتلانہ حملی کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes