اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد قمر سعید منج کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments


اوکاڑہ (یواین پی)اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد قمر سعید منج کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں پر بولی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منڈی میں کسان پلیٹ فارم پرسبزیاں لے کرآنے والے کاشتکاروں سے بات چیت بھی کی انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تازہ پھلوں اورسبزیوں کی فراہمی میں کاشتکار کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو ان کی پیداوار کا جائز منافع ملنا چاہیے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدائیت کی کہ وہ دکانداروں کو ہر صبح ریٹ لسٹوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لگاتار کاوشیں جاری رکھیں لوگوں کو پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہونی چاہییں اور ان کی کوالٹی بھی بہترین ہونی چاہیے انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کی ہدائیت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme