فاروق آباد،چوہدری خوشی محمد کھوکھرکی زیر صدارت آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا اہم اجلاس

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا اہم اجلاس کینال کالونی فاروق آباد زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا جس میں موجودہ بجٹ میں تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا کمر توڑ مہنگائی نے قلیل تنخوادار ملازمین کا جینا دوبھر کر کے رکھا دیا ہے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ کیا کریں آٹا دالیں چاول گھی سبزیوں اور ضروریات زندگی کی اشیاءآسمان سے باتیں کر رہی ہے ایریگیشن کے ملازمین کی بیواگان کے بچوں کو چار لاکھ کی بجائے منظور شدہ سولہ لاکھ ادا کریں جبکہ میڈیکل الاوئنس کنوینئس الاوئنس ہاوس رینٹ میں ضروریات زندگی کے پیش نظر اضافہ کیا تاکہ ملازمین دو وقت کی روٹی اخراجات علاج معالجہ و دیگر ضروریات زندگی پوری کر سکیں سالہاسال سے فرایض سر انجام دینے والے کینٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے ایریگیشن کے ملازمین کو منظور شدہ پگڑیاں وردیاں اور ٹی اینڈ ڈی فراہم کی جائے تاکہ کارگردگی بہتر ہو سکے میڈیکل پر رئٹایڑ ہونے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے محکمہ ایریگیشن کی خالی زمینوں پر رہائشی کالونیاں تعمیر کر کے مالکانہ حقوق دیے جائیں تنخواہوں پینشنوں میں اور الاوئسنوں کیا جائے ایریگیشن لیبر یونین کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں بصورت دیگر موجودہ حکومت کے خلاف پورے ملک صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اجلاس میں راشد علی، ملک مشتاق، محمد رمضان محمد اقبال اولکھ،ملک آصف،بلال،نذیر حسین اور دیگر نے خطاب کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes