ناپ تول میں کمی اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

Published on June 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز )رواں سال ماہ جنوری تا جون ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم اور انکی ٹیم نے ویٹس اینڈ میٸرز کی 1027 انسپکشن کی جن میں 80 خلاف کرنے والوں کے خلاف چالان معزز عدالت میں پیش کیے جن پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 31 دوکانداروں کو 48000 روپے جرمانہ عاٸد کیا اور ایک دوکاندار کو ایک سال کے لیے ساہیوال پروبیشن کی سزا سناٸی اور اس کیساتھ پراٸس چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اشیاء خوردونوش کی پراٸس چیکنگ کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسرآئی پی ڈبلیو ایم اوکاڑہ نے 3554 دوکان داروں کو چیک کیا اور 126 لوگوں کو مبلغ /3,34,500 روپے کے جرمانے عاٸد کیےچار ایف آئی آر درج کروائیں اور 1 دوکان کو سربمہر کردیا گیا مزید روزانہ کی بنیاد پر ویٹس اینڈ  میٸرز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کسی قسم کی رعاٸیت نہیں برتی جائے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes