آئی ایم ایف اور عالمی قوتوں کے غلام ابن غلام لوگ ملک پرمسلط ہو چکے ہیں۔ افضال احمد مہیس

Published on June 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

موجودہ حکمران خود مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف بھر پور احتجاج کررہے تھے
نارووال(یو این پی)حکمرانوں کی ذ ہنی پستی کا یہ عالم ہے کہ قوم کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حل کرنے اور ان کی تمام شرائط ماننے کی خوشخبریاں دی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہا رہنماء تحریک لبیک پاکستان پی پی 49حاجی افضال احمد مہیس نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کا یہ المیہ ہے کہ جو بھی حکومت آئی وہ نہلے پر دھلا ثابت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی قوتوں کے غلام ابن غلام لوگ مسلط ہیں۔ ان سے نجات حاصل کرنے تک ترقی کے خواب پورے نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت اور بد ترین طرز حکمرانی کی وجہ سے پاکستان کا گردشی قرضہ 25کھرب سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ مختلف ادارے بجلی کے بلوں میں 650ارب کے نادہندہ ہیں۔ بجلی کی پیداوار میں 11.6فیصد تک اضافے کے باوجود قوم کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ مگر حکمرانوں کے تمام نعرے اور دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پریشان ہیں حکمران بتائیں کہ انہوں نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کیا ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ موجودہ حکمران چند ماہ قبل خود مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف بھر پور احتجاج کررہے تھے۔ ملک کا معاشی ڈھانچہ تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ بنگلہ دیشی ٹکا بھی پاکستانی روپے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔لہذامحب وطن عاشقان رسول ٹی ایل پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر دین کو تخت پر لانے کی جدوجہد کو تقویت دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes