فیصل آباد،پاکستان ریلوے نے فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدرایکسپریس ٹرین کے چک جھمرہ اور بہالیکے اسٹیشن پرسٹاپ بند کردیا

Published on June 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 676)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان ریلوے نے فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدرایکسپریس ٹرین کے چک جھمرہ اور بہالیکے اسٹیشن پرسٹاپ بند کردیا چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ عثمان انور کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کو کہاگیا ہے کہ فیصل آباد سے لاہور جانیوالی 111اپ‘112ڈاؤن بدرایکسپریس کے چک جھمرہ اور بہالیکے ریلوے اسٹیشن کے سٹاپ بند کردیئے گئے ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ چک جھمرہ اور بہالیکے اسٹیشن پرٹرین کے رکنے سے ٹرین لیٹ ہو جاتی ہے تاہم نیلام کی جانیوالی بدرایکسپریس کے ٹھیکیدار کو کہاگیا ہے کہ اگروہ ماہانہ 50ہزار روپے فی اسٹیشن محکمہ کو جمع کروائے تومذکورہ اسٹیشن کے سٹاپ بحال کئے جا سکتے ہیں تاہم شہری حلقوں کی طرف سے چک جھمرہ اور بہاکیلے ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ ختم کرنے پر شدید غم وغصہ کااظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy