مومو کا کردار میرے شخصیت کے ساتھ نتھی ہوچکا:حنا دلپذیر

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

لاہور(یواین پی)اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا کہ بعض کردار آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں۔“مومو ”کا کردار بھی ایسا ہی ہے جو میرے شخصیت کے ساتھ نتھی ہوچکا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے کئی یاددگار کردار نبھائے ہیں لیکن“بلبلے ”میں نبھایا گیا کردار میری شخصیت کا لازمی جزو بن چکاہے اور اگر کہیں باہر جاؤں تو بچے اوربڑے یہ نہیں کہتے کہ وہ اداکارہ یا حنا دلپذیر جارہی ہے بلکہ سبھی کہتے ہیں وہ“مومو ”جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا کردار مل جائے جو اس کردار کی چھاپ ہٹادے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog