کھیرا، ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے،ماہرین

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)قدرت نے ہر شے میں کوئی نہ کوئی شفاء رکھی ہے جن کے حوالے سے ہم لاعلم ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کھیرے کے بارے میں بتائیں گے جس کا استعمال عام طور پر کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کیا جاتا ہے۔ہڈیوں کو مضبوظ بنانے کیلئے کھیرے کا استعمال بہترین ہے کیونکہ اس میں ’وٹامن کے‘ موجود ہوتا ہے۔کھیرا اضافی جسمانی وزن میں کمی کے لئے بھی معاون ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کھیرا جسم کو پانی کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے اور متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔کھیرے کے ٹکڑے جلد پر لگانے سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کھیرے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے سے سانس کی بدبو اور سانس کی خرابی دور ہو جاتی ہے۔چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے نیچے ہلکوں کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ یہ جلد کے لیے بہت مؤثر ہیکھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔کھیرا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔کھیرے کا رس لبلبے انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes