میری والدہ کی تنخواہیں اور واجبات ادا کئے جائیں ،اعلی حکام نوٹس لیں، واجد مجید طور

Published on June 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

پتوکی (یواین پی)پتوکی کے رہائشی واجد مجید طور کا گزشتہ روز پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی میں احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری والدہ امین اختر جو کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب میں مستقل ملازمہ ہیں جولائی 2020ء سے فالج کے شدید مرض میں مبتلا ہیں اور چلنے پھرنے اور بولنے سے قاصر ہیں محکمہ کی جانب سے بننے والے میڈیکل بورڈز ڈی ایچ کیو قصور اور جنرل ہسپتال لاہور سے اے کیٹیگری میں ان فٹ ڈکلئیر ہونے کے باوجود ابھی تک محکمہ کی جانب سے میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائرمنٹ اور علاج معالجہ کے لئے تنخواہیں اور بقایا جات نہ دینا سخت زیادتی ہے جبکہ والدہ کے تنخواہوں اور بقایا جات کے معاملہ میں فاضل جج لاہور ہائیکورٹ عابد عزیز شیخ کے احکامات کو بھی محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے حکام کی جانب سے مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ میری بیمار والدہ کے ساتھ سخت زیادتی ہے محکمہ کی اس روش کے سبب والدہ کے علاج معالجہ میں بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اوپر سے آئے روز بیمار والدہ کو لیکر محکمہ کے حکام کی ایماء پر کبھی ڈی جی محکمہ بہبود آبادی تو کبھی ڈسٹرکٹ آفیسر کے دفاتر کے چکر لگوانا بھی بیمار خاتون کے ساتھ سخت زیادتی ہے جس پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ میری بیمار والدہ کے ساتھ محکمہ کی جانب سے جاری یہ سلوک قابل مذمت ہے لہذا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے والدہ کی بمطابق میڈیکل بورڈ میڈیکل ریٹائرمنٹ،سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے جبکہ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نوید شوکت کا کہنا ہے کہ ملازمہ امین اختر کا تمام کیس ڈی جی آفس لاہور بھیجا ہوا ہے جیسے ہی وہاں سے جواب موصول ہو گا ہماری طرف سے کاروائی مکمل کر دی جائے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes