ہری پور،ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 27 جون سے01جولائی تک جاری رہے گی

Published on June 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

ہری پور (یواین پی) ہری پورپولیس نے انسدادپولیومہم کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا، پلان کے تحت پولیو ٹیموں کے ساتھ 700 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 27 جون سے01جولائی تک جاری رہے گی، پولیو مہم کے سلسلہ میں ہری پور ڈسٹرکٹ کو 4 سیکٹر اور11سب سیکٹرزپرتقسیم کیا گیا ہے، سرکل ڈی ایس پیز پولیو ٹیموں کی سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے، پولیو مہم کے لئے ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد ایاز کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ پولیس، لیڈی پولیس افسران اور ایلیٹ فورس بھی تعینات کی گئی ہے، ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید موئثر کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme