زمین کے تنازعہ پرقریبی رشتہ داروں کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

Published on June 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ڈیرہ نگاہ میں زمین کے تنازعہ پر قریبی رشتہ داروں کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق تفصیلات کے مطابق مخدوم سعادت ایڈووکیٹ اور اسکی بیوی شاہدہ پروین ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپنی اراضی پر فصل کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ نگاہآئے تو ان کی آمد کی خبر ہوتے ہی قریبی رشتہ داروں نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئیاطلاع ملتے ہی فاروق آباد تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم ہاوئس منتقل کر دیا جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ نے ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题