عوامی مسائلِ پر سودے بازی ہر گز قبول نہیں سید الطاف حسین شاہ شیرازی

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی خدمت کی خاطر فارم جمع کروایا تھا مگر مخالفین نے خوفزدہ ہو کر تائید کرنے والے کو گم کروا دیا جس کے ظاہر ہونے کے بعد قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ہمیں حسن اخلاق اور انسانی خدمت کا درس ملا ہے عوامی مسائلِ پر سودے بازی ہر گز قبول نہیں سید الطاف حسین شاہ شیرازی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رہنماء پی جے اے کے اعزازی کوآرڈینیٹر سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق مرشد حضرت سید شاہ مراد شاہ شیرازی سے ہے جنہوں نے ہمیں دین اسلام حسن اخلاق اور انسانیت کا درس دیا ھمیشہ خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھا جس کیلئے بلدیاتی الیکشن میں فارم بھرایا میرے مخالفین کو اپنی حیثیت کا پتہ تھا اس لئے الیکشن میں مقابلہ کرنے کی بجائے میرے تائید کردہ اور حمایتیوں کو مختلف طریقوں سے حراساں کیا گیا ان کو یقین تھا محلے سمیت شہر کی کوئی خدمت نہیں کی اس لئے شاید خوفزدہ ہیں لیکن انکی کوئی پرواہ نہیں عوام کی خدمت کرنے کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے خدمت کرتا رہوں گا لیگل کمیٹی کے وکیلوں سے رابطے میں ہوں وقت آنے پر کورٹ سے رجوع کر کے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes