وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا شاہدرہ میں لاپتہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

Published on June 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شاہدرہ میں لاپتہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ معصوم بچے کو قتل کرنے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے اور مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog