فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے پاکستانی عازمین کا تعلق لاہور، سوات، کراچی، پشین اور وزیرستان سے ہے
مکہ مکرمہ (یواین پی) سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے 3 عازمین کی تدفین مکہ مکرمہ، 2 کی تدفین مدینہ منورہ میں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے پاکستانی عازمین کا تعلق لاہور، سوات، کراچی، پشین اور وزیرستان سے ہے۔ انتقال پر جانے والے 3 پاکستانی عازمین کی تدفین مکہ مکرمہ میں ہوئی، جبکہ 2 عازمین کی تدفین مدینہ منورہ میں کی گئی۔ انتقال کر جانے والے عازمین میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے منگل کو جدہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور پاکستان حج مشن کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes