جماعتی اتحاد میں دراڑیں واضح ہو چکی ہیں،مخدوم شاہ محمود قریشی

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

ملتان(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو رخصت کرنے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا گیا۔اب 11 جماعتی اتحاد میں دراڑیں واضح ہو چکی ہیں۔شہباز شریف کواسمبلی میں دو ووٹوں کی برتری ہے۔ اتحادی جماعتیں ساتھ چھوڑ دیں تو شہباز شریف کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی۔عوام تو حکومت سے نالاں ہیں جو خواص ہیں جنہوں نے وفادرایاں تبدیل کیں وہ بھی حکومت سے نالاں ہیں۔ اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے فیصلے پرپشمان ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے نے سود کے معاملے پر شہباز شریف کو احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو جے یو آئی ف نے مسترد کر دیا ہے۔ایم کیو ایم کو بھی شکوہ ہے کہ حکومت ان کو اہمیت نہیں دے رہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes