بوریوالہ، آسٹریلیا پلٹ بزنس مین کے گھر سے 50 لاکھ سے زائدڈکیتی کی واردات

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

بورے والا(یواین پی)محمد حسین ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی واردات،چار نامعلوم مسلح ڈاکو آسٹریلیا پلٹ بزنس مین کے گھر سے 50 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،موبائل و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا پلٹ بزنس میں چوہدری سرفراز احمد سبحانی آج صبح اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر واقع محمد حسین ٹاون میں موجود تھے کہ ساڑھے چھ بجے کے قریب چار نامعلوم مسلح ڈاکو انکے گھر کے میں گیٹ کا لاک کھول کر اندر داخل ہوئے اور گھر میں موجود انکے والد،والدہ و دیگر افراد خانہ کو ایک کمرہ میں بند کر گھر کی سیف الماریوں سمیت پورے گھر کی تلاشی کے دوران ساڑھے12لاکھ روپے نقدی،بیوی اور والدہ کے 20تولہ طلائی زیورات،قیمتی گھڑیاں،موبائل،پرفیومز و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باہر کھڑی ایک کار میں فرار ہوگئے جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے گھر میں لگے سی سی ٹی کیمروں کا ڈی وی آر بھی اتار کر ساتھ لے گئے تاکہ واردات کی ویڈیو نہ مل سکے پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题