دکاندار انسداد کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کریں توقانونی کاروائی ہوگی زاہد پرویز وڑائچ

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ویکٹر سر ویلینس اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر سو فیصد عمل در آمد سب سے موثر حکمت عملی ہے جس کو ہر صورت میں اختیار کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں ویکٹر سر ویلینس کا کام انتہائی ذمہ داری اور احتیاط سے سر انجام دیں کباڑ مارکیٹ ،ٹائر شاپس ،کاروباری ادارو ں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے جو دکاندار انسداد کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کریںان کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں سرکاری افسران اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور ذاتی طور پر ہاﺅس کیپنگ کے کام کی نگرانی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے سرکاری دفاتر کے انسداد ڈینگی کے لئے فوکل پرسن اور انسداد ڈینگی کمیٹی کے شرکاءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان اور انسداد ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سرویلینس انسدادڈینگی اقدامات اور سرکاری دفاتر کی جانب سے ہاﺅس کیپنگ کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ بارشوں کے دنوں میں انسداد ڈینگی اقدامات کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ مچھروں کے لاروہ کو پنپنے کے لئے بارش کے پانی کی صورت میں جگہ دستیاب ہوتی ہے جس کے لئے ہمیں مزید احتیاط اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے اساتذہ ،خطیب ،امام مسجد،نمبردار،صحافیوں ،وکلاءسمیت معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کو انسداد ڈینگی مہم میں شامل کرنے کے لئے متعلقہ ادارے اقدامات کریں تاکہ ہم لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی وائرس سے بچا سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes