توشہ خانہ پر عمران خان نے جو نقصان کیا، ازالے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی،طلال چوہدری

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے تین گھڑیاں فروخت کرنے کے معاملے پر کہا ہے کہ انہوں نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولے ہیں، پہلے گھڑیوں کا معاملہ قوم سے یہ کہہ کر چھپایا کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تین قیمتی گھڑیاں اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔ یہ تینوں گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے ایک فرد اور اسی جزیرے کے ایک معزز شخص نے دی تھیں، یہ ان گھڑیوں کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme