پسند کی شادی کرنے پر رشتے دار جان کے دشمن ہیں پریمی جوڑے کی پریس کانفرنس

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)کراچی کے جوڑے نے پسند کی شادی کرلی رشتے دار جان سے ماردینا چاھتے ہیں پریمی جوڑے کی مکلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ کراچی ملیر کے گائوں عثمان خاصخیلی کے میربحر محلے کی رہائشی نجمہ بنت گلزار خاصخیلی نے اپنے شوہر شان ولد عبد الستار ملاح کے ہمراہ پريس کلب مکلی میں اصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شریعت محمدی کے تحت حق نکاح 13 جون 2022 کو کیا نجمہ نے کہا کہ ہم دونوں خوش ہوں مگر ہمارے رشتے دار میرے والد گلزار خاصخیلی ماموں مبارک خاصخیلی اکبر خاصخیلی اور انکے ہمدرد ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور مجھے اور میرے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ہم نے مکلی میں آکر پناھ لی ہے مگر یہاں پر بھی ہمیں مختلف طریقوں سے حراساں کیا جارہا ہے نجمہ نے کہا کہ مجھے کسی نے نہ ورغلایا ہے نہ اغوا کیا ہے میں اپنی مرضی سے گھر سے آئی ہوں اور یہاں محبت کی شادی نکاح کیا ہے انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ آئی جی سندھ ڈی آئی جی کراچی حیدرآباد ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ملیر سمیت تمام بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمارے رشتے داروں کی جانب سے کوئی کیس ہم پر کیا جائے تو اسے جھوٹا سمجھا جائے ہمارا یہ بیان ریکارڈ میں رکھا جائے تاکہ وقت ضرورت کام آسکے نجمہ نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی نقصان پھنچا تو اسکے زمہ داری ہمارے رشتے داروں پر ہوگی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes