سرکاری سکیم کے تحت حج سے قبل فلائٹ آپریشن 3 جولائی کو مکمل کر لیا جائے گا

Published on July 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

اسلام آباد/مکہ مکرمہ(یواین پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 55 ہزار 700 سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت حج سے قبل فلائٹ آپریشن 3 جولائی کو مکمل کر لیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق سرکاری سکیم کے 33 ہزار 250 اور پرائیویٹ سکیم کے 22 ہزار 457 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں سے16 ہزار 989 مدینہ منورہ جبکہ 4908 عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔سرکاری سکیم کے تحت عامین کو لانے والی آخری پرواز 3 جولائی کو جدہ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سے مجموعی طور پر 82 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme