آٹا کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے عمر شیر چٹھہ

Published on July 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

کاہنہ(یواین پی) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون سونیا صدف، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر نے شرکت کی، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر فروٹ و سبزی منڈیوں کے دورے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیاز، ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ آٹا کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے اور 10 کلو آٹا کا تھیلا 490 اور 20 کلو آٹا کے تھیلے کی فروخت کو 980 روپے میں یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ڈی سی کانٹرز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا جائے اور تندوروں پر نان اور روٹی کی فروخت کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ روٹی 10 روپے جبکہ نان کی فروخت کو 15 روپے میں یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی پر سخت کریک ڈاون کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题