سندھ پولیس اور منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Published on July 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)سندھ پولیس اور منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے پولیس ھاسپیٹل پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو اور سنیئر صحافی پی جے ای کے واحد بخش شورو نے خصوصی شرکت کی اور ایس ایس پی ٹھٹھہ اور پوری ٹیم کو بلیڈ کئمپ قائم۔ کرنے والے عمل کو سرہا خراج تحسین پیش کی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ پولیس اور منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین کے اشتراک سے پولیس ھاسپیٹل، پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے صبع 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک بلڈ ڈونیشن تھیلسیمیا کے حوالے سے کیمپ لگائی گئی تھی جس میں ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کے ساتھ ساتھ پولیس کے افسران، جوانوں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ۔ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو سنیئر صحافی واحد بخش شورو اور صحافی برادری سیاسی و سماجی رہنمائوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے خون کا عطیہ دیا، ضلع ٹھٹھہ کی عوام اور ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے 1 سو 58 اٹھاون (158) بیگز بلڈ ڈونیٹ کرنے پر منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر اور ان کی ٹیم نے ایس ایس پی ٹھٹہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع پولیس کے افسران و جوانو ن نے تھیلیسیمیا ، ہیمو فیلیا اور دیگر امرض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دے کر معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔ ہمیں انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy