میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

Published on July 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

ریاض(یواین پی) حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔ میڈیا کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے یہ اعلان انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، روسی، چینیِ، بنگالی، ترکی، ملاوی، ہندی، سپینی، تامل اور سواحلی زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میدان عرفات سے حج کے خطبے کا براہ راست ترجمہ پیش کرنے کا پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی پروگرام ہے اور اس کے ذریعے امن وسلامتی کی سرزمین سے رواداری اور میانہ روی کا پیغام جائے گا۔ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دس زبانوں میں میدان عرفات سے حج کا خطبہ نشر کیا گیا تھا، ہمارا ہدف 5 کروڑ افراد تک رسائی کا تھا لیکن اس سے دس کروڑ افراد نے استفادہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes