نامور کامیڈین البیلا کی برسی 17جولائی کو منائی جائے گی

Published on July 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کی18ویں برسی 17جولائی کو منائی جائے گی، البیلا 17 جولائی 2004 ء کو 63برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں مختلف تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ممتاز ادا کار، فنکار، سٹیج، ٹی وی، فلمی دنیا کے بہترین کامیڈین البیلا کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔البیلا نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی کیرئیرکا آغاز کیا اور بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا، بدنام، عشق نچاوے گلی گلی، باؤ جی سمیت درجنوں یادگار فلموں میں بہترین کردار ادا کئے۔ انہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ اپنی مخصوصی جسمانی حرکات و سکنات اور منفرد انداز فنکاری سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے۔یہ انکا خاصہ تھا کہ وہ پژمردہ چہروں پر ہنسی بکھیرنے میں خوشی محسوس کرتے تھے۔ مرحوم کی برسی پر مختلف تقریبات میں انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر اور پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین شائع کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes