ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار

Published on July 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)پنجاب حکومت کی ہدائیت پرڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج مہمان خصوصی ۔سیمینار سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ،سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین ،پروفیسر ڈاکٹر واجد حسین کا خطاب۔ یونیورسٹی کے اساتذہ طالب علموں ،صحافیوں سمیت ضلعی سرکاری اداروں کے سربراہان کی خصوصی شرکت۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کا پھیلاﺅروکنے کے لئے ہمیں اجتماعی کاوشوں اور اپنے سماجی رویوں میں تبدیلی کی از حد ضرورت ہے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ہر شخص کو ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے ہمیں خود بھی انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل پیرا ہونا ہے اور اپنے ارد گرد بسنے والے لوگوں کو بھی انسداد ڈینگی اقدامات سے متعلق آگاہی دینا ہے ڈینگی لاروہ کو پھلنے پھولنے سے روکنے میں صفائی کی اہمیت سب سے زیادہ ہے ہمیں اپنے گھروں ،دفاتر ،محلوں ،تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا اور خشک رکھنا ہے انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں اساتذہ اور طالب علم ایک رول ماڈل کے طور پر کام کریں تاکہ اس خطرناک وائرس سے ہم اپنے لوگوں کو بچا سکیں ۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات اور کی جانے والی کاوشوں ،سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی صفائی ستھرائی کے اقدامات ،ویکٹر سرویلینس کے لئے کئے جانے والے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات ،کباڑ خانوں ،ٹائر مارکیٹوں اور قبرستانو ں میں مچھروں کی بریڈنگ کے مقامات کو تلف کرنے کے لئے خصوصی مہم کے ساتھ ساتھ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ ،علاج معالجہ کے لئے خصوصی وارڈ کے قیام اور پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لئے خصوصی اقدامات سے متعلق بتایا ۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل در آمد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے حلقہ میں لوگوں کو آگاہی دیں گے لوگوں کو اپنے گلی محلوں میں صفائی اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بھی بتائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم اس مرض کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنا ہے حکومت اپنے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے اور انہیں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈینگی وائرس اور کرونا وائرس سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی و راہنمائی فراہم کرنے کے لئے بھی موثر حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے اس موقع پر شعبہ زوالوجی کے سربراہ پروفیسر واجد حسین ،سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین نے بھی انسداد ڈینگی کے لئے کی گئی کاوشوں ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر سے بچاﺅ ہی اس وائرس سے بچنے کا رستہ ہے اور ہمیں انسداد ڈینگی ایس او پیز کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہے بعد ازاں شرکاءسیمینار نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ،سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین ،پروفیسر ڈاکٹر واجد حسین و دیگر کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی اس موقع پر شرکاءنے انسداد ڈینگی کے لئے آگاہی پر مبنی پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes