ہر مشکل وقت میں شہریوں کے ساتھ ہیں ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری

Published on July 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چند) محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید اور طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور سٹی تاجر اتحاد اور شہریوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر سرکاری ملازمین اور ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ والوں کو ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے میڈیا کے نمائندوں اور سٹی تاجراتحاد کے وفد کے ساتھ ڈسپوزل پوائنٹس کا معائنہ کرنے کے بعد شہر کے مین نالوں اور شاہی بازار کا دورہ کیا گیا اور اس موقعہ پر میڈیا کے نمائندوں اور سٹی تاجر اتحاد کی نشاندہی پر فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور افسران کو ہدایات جاری کیں اس موقعہ پر سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچرا نالوں میں نہ پھینکیں اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو سخت ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں اور انھوں نے تاجر برادری اور شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ ہر مشکل وقت میں شہریوں کے ساتھ ہیں کسی بھی موقعہ پر شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے طوفانی بارشوں کی پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے ماہیگیروں کو بھی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بارشوں کے موسم میں ہر گز کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy