پٹرولنگ پوسٹ جیابگا عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز

Published on July 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) پٹرولنگ پوسٹ جیا بگا نے حسب الحکم افسران بالا کاہنہ، کاچھا روڑ، کوت لکھپت روڑ باگڑیان روڑ کی عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز،پٹرولنگ پوسٹ چوکی جیا بگا کا وزٹ پٹرولنگ ایڈیشنل آئی جی ریاض نذیر گاڑا، پٹرولنگ ڈی آئی جی،پٹرولنگ ایس پی لاہور ریجن حماد رضا قریشی نے چوکی انچارج رضوان سب انسپکٹر، شفٹ انچارج دلنواز اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل وحید اختر، ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل شاہد ندیم، محمد سہیل، محمد الیاس، محسن علی اور دیگر کی وردیاں اور پوسٹ کی صحت صفائی پر شاباش دی اور پٹرولنگ چوکی سٹاف کو حدیت کی کہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کو بھر پور انداز میں عوام تک پہنچایا جائے، تاکہ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور جرائم کی بیخ کنی کی جائے، عید قربان کا موقع ہے، چوکی جیانگا کی حدود میں امن و امان کو مکمل بحال رکھنا اپ کی اولین ترجہی ہو نی چاہیے، اعلی افسران کے حسب الحکم زیرسرپرستی پٹرولنگ ڈی ایس پی لاہور محمد عثمان جیابگا پٹرولنگ جوانوں نے کاہنہ روڑ، کاچھا روڑ اور کوٹ لکھپت روڑ پر عوام الناس اور ڈرائیور حضرات کو دوران سفر ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم کے اور ہدایت کی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے، ہیلمٹ کا استعمال اپ کی حفاظت کے لازمی ہے، اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات دوران چھوٹی گاڑیوں کی حفاظت کے لیئے لائٹ ڈم رکھیں، اینٹوں اور ریٹ کی ٹرالیوں کو دوران سفر ڈھانپ کر رکھیں، دوران سفر ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر حوالات اور جرمانے کا سامنا کر نا ہوگا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题