حس مزاح رکھنے والے مرد پسند ہیں:تاپسی پنوں

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

ممبئی (یو این پی)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ انہیں ایسے مرد پسند ہیں جن کی حس مزاح اچھی ہو ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ ہر انسان میں کچھ خامیاں اورخوبیاں ہوتی ہیں تاہم انسان کی خوبیوں پر زیادہ فوکس رکھنا چاہئے۔ تاپسی نے کہا انہیں ایسے مرد پسند ہیں جن کی حس مزاح بہت اچھی ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ دوسروں کا مذاق اڑائیں۔ بلکہ آپ خود پر کئے جانے والے مذاق کو کس حد تک برداشت کرسکتے ہیں یہ بھی حس مزاح کا حصہ ہوتاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes