پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ہوگا۔ کامران بنگش

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

پشاور(یواین پی) وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں جو بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، پیٹرول میں سو اور ڈیزل ایک سو بیس روپے کا اضافہ ہوا، 18 ویں ترمیم کے باوجود چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو صوبہ سب سے زیادہ آئل پیدا کرتا ہے اسے زیادہ رقم ملتی تھی، پیٹرولیم لیوی میں ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا، پسماندہ علاقے اس سے زیادہ متاثر ہوں گے، پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy