کرپٹ نظام حکومت کی وجہ سے عوام لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری، بد امنی،کے شکار ہیں،میاں محمد اسلم

Published on May 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

pic tehreek mahnat TAXILA
ٹیکسلا (یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی سے)جب تک اللہ سے ڈرنے والی حکومت پاکستان میں نہیں آتی تبدیلی نہیں آسکتی۔ملک کی دونوں بڑی پارٹیاں بدنام ہوچکیں ،عوام کی طاقت سے ملک میں اسلامی نظام حکومت لائیں گے،اکیسیوں صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے،کیپٹلزم ہو ، سوشلزم یا کمیونزم سب اسلام کے خلاف ہے،دھونس دھاندلی کی پیدوار حکومتیں عوام کو معاشی اور معاشرتی انصاف مہیا نہیں کرسکتیں،کرپٹ نظام حکومت کی وجہ سے عوام لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری، بد امنی،کے شکار ہیں،عالمی استعماری قوتوں کے چل چلاؤ کا وقت قریب آچکا،حامد میر پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،تاہم ریاستی اداروں کا احترام سب پر مقدم ہے،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی سازش میں جماعت اسلامی شریک نہیں ہوگی،ملک میں حقیقی تبدیلی اپنے پلیٹ فارم سے لائیں گے،ہماری جنگ اور جدوجہد عالمی استعمار کے مسلط کردہ آلہ کار وں کے خلاف ہے ،ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے،ترکی میں شب خون مارنے والے جرنیلوں کو سزائیں دیکرنشانہ عبرت بنایا گیا، اب ترکی دنیا بھر میں سولویں بڑی معیشت رکھنے والا ملک بن چکا ہے،اللہ کے دیئے ہوئے وسائل اللہ کی راہ میں خرچ کئے جائیں تو دنیا و آخرت میں بھلائی ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے یہاں تحریک محنت پاکستان کے مرکزی دفتر واقع جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں کل پاکستان اجتماع ارکان تحریک محنت پاکستان کے آخری سیشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیاسے ،انکا کہا تھا کہ پچھلی صدی میں صرف تین ممالک سعودی عرب، یمن اور افغانستان آزاد ہوئے آج دنیا بھر میں 57سے زائد ممالک استعماری شکنجے سے آزاد ہوچکے ہیں ،مگر بد قسمتی سے آج بھی انہی عالمی استعماری قوتوں کے ایجنٹ اور آلہ کار اقتدار پر مسلط ہیں،ہماری جنگ انہی استعماری قوتوں کے خلاف ہے ،جو عالمی استعمارکے آلہ کار بن کر دنیا کے وسائل پر قابض ہیں،ہم ملک میں صاف شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں ، انتخابی دھاندلیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں،تحریک محنت پاکستان کے زیر اہتمام کل پاکستان اجتماع ارکان سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ جس کا آج کل سے بہتر نہیں وہ کسی صورت کامیاب انسان ہیں بن سکتا،کامیابی کا مفہوم استقامت اور صبر ہے حالات جیسے بھی ہوں ان کا مقابلہ کرنا مردوں کا شیوہ ہیانکا کہنا تھا کہ اگر تہذیب و تمدن ٹھیک ہے تو جنگ کس کے ساتھ ہے،حق و باطل کی جنگ ازل سے ہے اور ہے گی لیکن حق کا ہمیشہ بول بالا ہوگااور باطل زلیل و خوار ہوگا،میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے لئے نہیں،جماعت اسلامی ملک میں تبدیلی اور اسلامی نظام کے نفاز کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی، اگر حکومتیں اللہ کا ڈر اور خوف رکھنے والی ہوں تو لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بیروزگاری کا عوام کو عذاب نہ جھیلنا پڑے ، دنیا کاکو کوئی بھی ملک جماعت اسلامی کو نظر انداز نہیں کرسکتا، کل پاکستان اجتماع ارکان میں ملک بھر کے 58 اضلاع سے آئے تحریک محنت کے ذمہ داران اراکین نے شرکت کی ،اجتماع ارکان سے خطاب کے دوران صدر تحریک محنت پاکستان خالد حسین بخاری کا کہنا تھا تحریک محنت پاکستان محنت کشوں میں فکری سوچ اور روز آخرت کے لئے سامان پیدا کرنے کے لئے اسلامی لٹریچر کے زریعے ترغیب دلانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ،جبکہ جنرل سیکرٹری خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کامیابی کا اصل معیار اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے ،انکا کہا تھا کہ 58 اضلاع میں تحریک محنت کے مراکز قائم ہیں۔کل پاکستان اجتماع ارکان میں ثاقب صدیق ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی، پروفیسر وقاص نائب امیر ضلع راولپنڈی،ڈاکٹر مسعود احمد خان سابق امیر جماعت پی پی8پروفیسر فخرالاسلام ، میاں مقصود امیر جماعت لاہور،پیر وحید حید شاہ آف کرولی ،سیکرٹری نشرواشاعت عبدالغفار عزیزڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان،امجد حلیم مغل ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک محنت پاکستان،پروفیسر حبیب الرحمان عاصم مذہبی سکالر ،کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes