بچوں کو مختلف مہلک امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments


ٹھٹھہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ بچوں کو مختلف مہلک امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذا والدین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے بچوں کو پیدائش کے فوری بعد حفاظتی ٹیکوں کا کورس شروع کرائیں تاکہ وہ آئندہ زندگی میں 12 مخصوص بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے”توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات“ پرعملدرآمد اور گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، پی پی ایچ آئی، مرف، پولیس، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، نیوی و دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے بغیر نہیں رہنا چاہیے اس حوالے سے والدین میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھرپورانداز میں مہم پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ویکسینیٹرز کی موجودگی سمیت نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے دیگر متعلقہ محکمے بھی محکمہ صحت کی معاونت کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بچوں کو ٹیکے لگانے عمل کو یقینی بنانے کیلء? تمام ای پی آئی سینٹرز کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے جبکہ تمام یو سیز کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے انہیں کیٹیگری ون میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلقہ ہسپتالوں میں کولڈ چین کو برقرار رکھنے کے اقدامات بہتر کئے جائیں جبکہ رپورٹنگ سسٹم میں واضح فرق کے تناسب کو کم کرنے کیلئے ویکسینیٹرز کو مؤثر تربیت دی جائے تاکہ یکساں ڈیٹا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سطح پر کیمپس قائم کرکے وہاں ای پی آئی عملے کو مقرر کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں اور اس ضمن میں ہر ہفتے رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ انہوں نے ویکسینیٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس قومی فریضہ میں نیک نیتی، سچائی اور ایمانداری سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور حفاظتی ٹیکوں کی ویکسینیشن والے عمل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سو فیصد حد حاصل کیا جائے. اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر غفلت برتنے والے ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题