اوکاڑہ ، مزدا الٹنے سے متعدد مسافر زخمی ، ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال منتقل

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) ریسکیو 1122کے مطابق جی ٹی روڈ پنجند ڈیری فارم اڈہ تبروک کے پاس حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا مزدا میں کافی تعداد میں مسافر سوار تھے حادثے کی وجہ سے بہت سے مسافر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے 03 ایمبولینسز اور 01 ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینا شروع کر دی ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes