امریکا چاہے تو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات راتوں رات تباہ کی جا سکتی ہیں اسرائیلی وزیر دفاع

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

444
مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات راتوں رات تباہ کی جا سکتی ہیں۔، ایران کا جوہری پروگرام اسرائیلی وجود کے لیے اب بھی خطرہ ہے کیونکہ تہران، تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کے لیے اب بھی سنگین خطرہ ہے۔ امریکا طاقت کے استعمال سے تہران کو جوہری طاقت بننے سے روک سکتا ہے۔ واشنگٹن چاہے تو ایک رات سے بھی کم وقت میں ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات تباہ کی جا سکتی ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان گذشتہ برس نومبر میں طے پائے معاہدے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے عالمی طاقتوں سے معاہدہ کرکے اپنے جوہری مقاصد کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار کی ہے، لیکن میں یقین سے کہتا ہوں کہ یہ معاہدہ ایرانیوں کو بچا نہیں پائے گا بلکہ ان کے لیے سخت تکلیف دہ ثابت ہو گا۔ایہود باراک نے امریکی صدر براک اوباما کی ایران بارے پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران کو ہر صورت میں جوہری طاقت بننے سے روکنے کے دعوے کر رہی تھی، لیکن اب واشنگٹن کمزوری کا شکارہے۔ صدر اوباما دوسری مدت صدارت کے دوران تہران کے بارے میں نرم پڑتے چلے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme