بارشیں ہی بارشیں ، ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار

Published on July 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے لگا ، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 3 سے 4 روز میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بھارتی راجھستان کے راستے ایک اور ویدر سسٹم پاکستان میں داخل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے 14جولائی سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جب کہ 3 سے 4 روز میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیا سسٹم 18 جولائی تک برقرار رہے گا ، سندھ میں 14 سے 18 جولائی تک مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں ، اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی درخواست کردی گئی۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes