رائیونڈ شہر اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی نے ات مچادی

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

وزیر اعلی پنجاب کشتیاں فراہم کرئے، مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری
رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈ شہر اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی نے ات مچادی گلیاں بازار دریا راوی کا منظر پیش کرنے لگے، سابق ادوارمسلم لیگ ن پنجاب حکومت کے فنڈ ست بنے والا سیوریج سسٹم تباہ نکاس آب کا فقدان شہری کرب کا شکار، وزیر اعلی پنجاب کشتیاں فراہم کرئے، مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے پسماندہ اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کھڑا اور گھروں میں داخل گلیاں بازار دریا راوی کا منظر پیش کرنے لگے، شہری پریشان نمازیوں کو مسجدو ں میں جا نے کی دشواری، رائیونڈ شہر اور نشیبی علاقوں میں بارشی پارنی جمع ہونے سے علا قوں میں بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے،جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر سے بارشی پانی کے نکاس کا آپریشن کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں،نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیئے ڈسپوزل کی ناکارہ موٹریں، برانڈرس روڑ سے خریدنے کی بجائے دروغے والا سے موٹریں خریدکر رسیدیں برانڈرس روڑ شاپ سے بنوائیں، کرپٹ مافیانے سیوریج سسٹم کو کمائی ذریعہ اور شہریوں کو مشکلات کے اندھے کنیں میں دھکیل دیا ہے،رائیونڈ اور گردونواح میں بارش 115 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جیل روڈ 41 ملی میٹر ایئرپورٹ پر 59ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 61 لکشمی چوک 106،اپر مال 82، مغلپورہ 83اس کے علاوہ تاجپورہ 115 نشتر ٹاون 88 چوک نا خدا 92 پانی والا تالاب108 فرخ آباد 103 گلشن راوی 93 اقبال ٹاون 45 سمن آباد 65، جوہر ٹاون 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes